کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کے 5 مبینہ فیک پنشن اکاؤنٹس سے 16 کروڑ روپے کی بدعنوانی سے متعلق ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم کے 5 مبینہ فیک پنشن اکاؤنٹس سے 16 کروڑ روپے کی بدعنوانی سے متعلق ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ اسد علی کے خلاف ریفرنس من گھڑت ہے۔ ملزم پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اگر اکانٹس سے خوئی کنکشن بنتا ہے تو بتایا جائے۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے نام پر 5 اکانٹس ہیں۔ اکانٹس اگر غلط دستخط سے بنے تو کسی متعلقہ فورم سے ابتک رجوع کیوں نہیں کیا۔ نیب طلبی کے باوجود 3 سال تک ملزم بیان دینے نہیں آیا۔
عدالت نے لیکچرار اسد علی کی درخواست صمانت پر فیصلہ محفوط کرلیا۔