کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہزارہ قومی اتحاد پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈوکیٹ ،عابد بھٹی،ڈاکٹر افضل ،فدا تنولی ،خالد اعوان ،کاشف یوسف زئی اور اویس اعوان و جہانگیر خان بنگش ،رئیس منگو اور جاوید غوری نے کہا کہ پوری ہزارے وال برادری کشمیری جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی افواج جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتی ۔سینئر وائس چیئرمین ہزارہ قومی اتحاد عابد بھٹی نے کہا کہ کشمیر کاز کیلئے پاکستان کی قربانی ناقابل فراموش ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارت کے ظلم و ستم سے نجات پائے گا ۔
ہزارے وال کشمیری برادری کے ساتھ ،منیر عباسی ایڈوکیٹ
Feb 07, 2023