کراچی (اسٹاف رپورٹر )انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے ترکیہ،شام،لبنان ودیگرممالک میں زلزلہ سے جانی ومالی نقصان پرافسوس کااظہارکیااورکہاکہ پاکستانی قوم ترکیہ ،شام ،لبنان ودیگرممالک کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہے۔زلزلہ کی شدت اتنی تھی کہ کئی عمارتیں گرکرتباہ ہوئی ہیں اورملبے تلے لوگ پھنسے ہوئے ہیں،انہوںنے کہاکہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیاہے،ایسے وقت میں ترکیہ کی عوام کو تنہانہیں چھوڑاجائے گا۔پاکستان سمیت دیگرمسلم ممالک کوانسانی ہمدردی کی بنیادپر ترکیہ ،شام ودیگرزلزلہ سے متاثرہ ملکوں کی بھرپورمددکرنی چاہیے ۔
مشکل گھڑی میں قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے،انجمن نوجوانان اسلام
Feb 07, 2023