سلطان خواجہ، ڈی آئی جی ساؤتھ زون جاوید احمد مہر اور ایس پی سیکٹر سہون نعیم اللہ شیخ کی ہدایات پر پورے سیکٹر میں ویک اینڈ ( weekend) پر موٹر وے پولیس کی اضافی نفری اور اضافی پٹرولنگ گاڑیوں کو سہون اور پٹارو ٹال پلازہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔اس عمل کا مقصد ویک اینڈ (week end) پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا، مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے اور دوران سفر کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں مسافروں کو جلد سے جلد اٹینڈ ( attend) کرنا ہے۔موٹروے پولیس ساؤتھ زون سندھ میں ڈی آئی جی جاوید مہر کی ہدایت پر تمام ٹال پلازہ پر اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے اور اضافی پیٹرولنگ گاڑیاں بھی چلائی جارہی ہیں۔اس سلسلہ میں موٹروے پولیس سندھ کے سیکٹر کمانڈرز بشمول کراچی، سکرنڈ، سکھر، سیھون اور لاڑکانہ کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ ہر ویک اینڈ پر اس عمل کو یقینی بنایا جائے، یہ سلسلہ ہر ہفتے جمعہ اور اتوار کو جاری رہے گا۔