اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا ’ایس سی سحر ویمنز اکاونٹ ‘متعارف 

Feb 07, 2023


کراچی(کامرس رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمٹیڈ(ایس سی بی پی ایل) نے خواتین کے لیے "ایس سی سحر ویمنز اکاونٹ "کے نام سے ایک خصوصی اکا¶نٹ متعارف کرادیا ہے۔مقامی ہوٹل میںاسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے سی ای او پاکستان ریحان شیخ اورپاکستان میںہیڈ آف کنزیومر، پرائیویٹ اور بزنس بینکنگ، سعدیہ ریاض نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایس سی سحر ویمنز اکاﺅنٹ متعارف یہ جدید سہولت بینک کی خاتون کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرے گی اور خواتین کی مالی شمولیت اور بااختیار ہونے پر بینک کی توجہ کا اظہار کرے گی۔ایس سی سحر ویمنز اکا¶نٹ خواتین کو ایسی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا جن میں ابتدائی بیلنس یا کم از کم ڈپازٹ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ڈیبٹ کارڈ، چیک بک، بینک اسٹیٹمنٹ اور بینک سرٹیفکیٹ سمیت متعدد خدمات بلامعاوضہ فراہم کی جاتیں ہیں،لیکن یہ صرف اِن فوائد تک ہی محدود نہیں ہے۔ ریحان شیخ نے بتایا کہ اِس اکاﺅنٹ کو بینک کی 7/24 گھنٹے کام کرنے والی ڈیجیٹل بینکاری کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔یہ اکا¶نٹ کاروباری صارفین کے لیے بھی ہے جس پر انسٹالیشن چارجز اور ماہانہ ’اسٹریٹ-ٹو-بینک (S2B)‘ فیس میں ’چھوٹ‘ دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کو کاروباری اداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور وہ اس کے ذریعے سفر کے دوران بھی ادائیگی کر سکتے ہیں اور ٹرانزیکشنزکا ریکارڈ رکھ سکتے ہیں۔ایس سی سحر ویمنز اکا¶نٹ اسلامی بینکاری اکا¶نٹ کے طور پر بھی دستیا ب ہے۔ایس سی سحر کی اثاثہ جاتی مصنوعات ذاتی فنانس پر ریٹ بریکس پیش کرنے کے علاوہ کریڈٹ کارڈ کی پہلے سال کی سالانہ فیس کی چھوٹ کے ساتھ کیے جانے والے اخراجات پر کیش بیک کی سہولت پیش کرتی ہے۔ ’ہوم فنانس‘کی پروسیسنگ پر فیس میں چھوٹ سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ زبردست تحائف بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں،یس سی سحر اسیٹ پروپوزیشن میں ترجیحی نرخوں پر ’ایزی کریڈٹ (ریوالونگ فنانس) اور کاروبار کے مالکان کے لیے کارپوریٹ کارڈ پیش کرتا ہے،ایس سی سحر ویلتھ پروپوزیشن کے ذریعے خواتین سرمایہ کاری اور انشورنس کی مصنوعات کے بارے میں خصوصی مشاورت کے حصول کے علاوہ میوچوئل فنڈز پر کیش بیکس اور انشورنس سرمایہ کاری پر رعایت حاصل کر سکتیں ہیں۔ سعدیہ ریاض نے کہا:”ایس سی سحر ویمنز اکا¶نٹ کی سہولتیں جدید مالی ٹیکنالوجیز پر مشتمل ہیں تاکہ پاکستان کی بڑی حد تک بینکاری کی سہولتوں سے محروم خواتین کو مالی تحفظ، ڈیجیٹل رسائی اور معاشی آزادی فراہم کی جاسکے۔ہمیں امید ہے کہ وسیع پیمانے پر دستیاب فوائد اور مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے یہ اکا¶نٹ باقاعدہ بینکاری چینلوں کے ذریعے اپنے مالی معاملات کا نظم و نسق کرنے کی ترغیب دے گا۔“کلائنٹ کے تجربے کو آسان بنانے کی غرض سے، کسٹمر ٹچ پوائنٹس، برانچوں اور رابطہ مراکز پر سحر چیمپئنز کے نام سے خاتون عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ایس سی سحر ویمنز اکا¶نٹ ہولڈرز مالی خواندگی اور بینکاری مصنوعات کی ویڈیو ٹیوٹوریلز تک بھی رسائی حاصل کر سکتیں ہیں۔

مزیدخبریں