کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایپکا میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے صدر عبدالوہاب لاکھو 36سال سے زائد بورڈ کی ملازمت کرنے کے بعد گزشتہ روز ملازمت سے ریٹائر ہوگئے، انہوں نے ایپکا کے انتخابات میں مسلسل سات مرتبہ جبکہ صدر کی حیثیت سے لگاتار چار مرتبہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی جو ان کا ایک منفرد ریکارڈ ہے وہ سال 2014 میں پہلی مرتبہ صدر منتخب ہوئے اور ریٹائر ہونے تک ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے بورڈ کے انتہائی اہم و حساس سیکشن میں طویل عرصہ اپنی خدمات سرانجام دیں، ایپکا و بورڈ ملازمین کی طرف سے ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران و بورڈ ملازمین کے ساتھ ساتھ ایپکا کراچی ڈویژن کے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق، ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد، بورڈ کے ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ،حور مظہر، عمران طارق، طارق کریم، ایم اے جعفری و دیگر نے شرکت کی ۔