حافظ آباد:محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام کشمیر یکجہتی سیمینار،واک نکالی گئی


حافظ آباد)نمائندہ نوائے وقت) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا،جس کی صدار ت ڈسٹرکٹ آفیسر ساجدہ مشتاق نے کی۔ سیمینار اور واک میں محکمہ پاپولیشن کے ملازمین ، سماجی کارکنوں اور شہریوں نے شر کت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ساجدہ مشتاق نے کہا کہ بھارتی فوج نے نہتے اور بے گنا ہ کشمیر ی مسلمانوں پر ظلم و ستم کی جو داستان رقم کی تاریخ میں اسکی مثا ل نہیں ملتی ۔انکا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانو ں نے اپنی آزادی کیلئے جو قربانیاں دیں  وہ کبھی رائیگاں نہیں جائینگی اور انشاء اللہ کشمیر بھارت کے غیر قانونی قبضہ سے آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور جب تک انہیں انکا حق خودارایت اور آزادی نہیں دی جاتی ہماری یہ جدو جہد جاری رہیگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قرار داد کے پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کو بھارت سے آزاد ی دلوائے ۔

ای پیپر دی نیشن