گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوارپی پی 64خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی سے ہی پاکستان کا استحکام اور سلامتی وابستہ ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن بدقسمتی سے ہماری شہ رگ پر بھارت نے قبضہ کررکھا ہے اور ہم اقوام متحدہ میں احتجاجوں اور تقریروں تک محدودہیں جو قابل مذمت ہے، پوری پاکستانی قوم کشمیر پر اور کشمیریوں کی قربانیوں پر کسی سودے بازی کو قبول نہیں کریگی، تحریک انصاف کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے اور قابض بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم جارحیت اور بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیری عوام کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں،کشمیری شہدا نے اپنی حقیقی آزادی کیلئے آپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ قابض بھارتی فوج نے آج تک کشمیریوں کو عزم کو کمزور نہیں کر سکی ۔