گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن سٹی کے سینئر نائب صدور محمد شعیب بٹ، شیخ ثروت اکرام نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو تباہ اور عوام کو دھوکہ دینے والا عمرانی ٹولہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔مسلم لیگ ن نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی عمرانی سازش ناکام بنادی۔ملک میں جاری موجودہ معاشی و سیاسی بحران کا ذمہ دار عمرانی ٹولہ ہے۔تجربہ عمرانی کے ساڑھے تین سالوں میں پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوچکا تھا۔قائد عوام میاں نوازشریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ فیصل آباد میں مسلم لیگی رہنما حاجی امین بٹ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق لیبر ممبر میونسپل کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر، سابق چیئرمین آصف منیر گوگا، علامہ مطیع اللہ، تاجر رہنما میاں اکرم، محمد عثمان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔