تنازعہ کشمیرحل کئے بغیر پاکستان ،بھارت کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی: نصر اللہ گورائیہ


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ ،ضلعی امیر جما عت اسلا می مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازعہ کشمیر کا ہے ،جسے حل کئے بغیر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی ،بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے بھلا بیٹھے ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام آزادی کشمیر مارچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس مو قع پر امیدوا ر این اے 78بلال قدرت بٹ،ضلعی صدر یوتھ حافظ نعیم فہیم، امیدوا ر پی پی 63فرقان عزیز بٹ ،امیدوار پی پی61حاجی فیض الحق قریشی،محمد کاشف سجیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے ، پاکستان کا ہربچہ، نوجوان او ربوڑھا کشمیر کی آزادی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن