اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کو رال پولیس نے بر وقت کارروائی کرکے گمشدہ بچی کوتلاش کرلیا پولیس کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی کمسن بچی جس کانام تانیہ ہے لاپتہ ہوگئی ہے جسکو فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی گمشدہ بچی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
گمشدہ بچی کوتلاش کرلیا گیا
Feb 07, 2023