نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں جہان شاہ کے کھتیوں میں راہگیروں کو 24 سالہ نوجوان نعش ملی جسے تیزدھار آلے گردن کاٹ کرموت کے گھاٹ اتارا گیا تھا ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکرشناخت کا عمل شروع کیا تو مقتول شاہزیب ولد اکرم نکلاجو تھانہ تتلے عالی کیگاؤں بھاکرانوالی کارہائشی تھا ریسکیو اہلکاروںنے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ مقتول کے چچا محمداسلم نے درخواست دی کہ مقتول گزشتہ روز اپنے دوستوں جنید،محسن،فاروق وغیرہ کے ساتھ گیا تھا اور مذکور افراد نے شاہزیب کو قتل کیا ، پولیس ن مقدمہ درج کرکے کاروائی کاآغاز کردیا۔