قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور طارق عزیز نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے تعارفی میٹنگ کی ۔ نئے تعینات والے ہونیوالے ڈی پی اوقصور طارق عزیز نے کہا کہ مجھے شہریوں کی عزتوں کا تحفظ چاہیے، غریبوں کو انصاف دیں اور ان کا سہارا بنیں، ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنیوالے ایس ایچ اوز محکمانہ و قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں، چیٹ کے بغیر آنیوالا ہرسائل ہمارے لیے وی آئی پی ہے، پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت مظلوم لوگوں کی داد رسی کو یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز دفتر ڈی پی او کیساتھ تعارفی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے کیا۔
ڈی پی او قصور کی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے تعارفی میٹنگ
Feb 07, 2023