اسلام آباد(وقائع نگار) تحریک کشمیر ناروے کے زیر اہتمام نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظاہرہ کیا گیا۔ سرد موسم کے باوجود خاصی تعداد میں لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔ لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ فرودے یاکبسن کنزرویٹو کے رہنما طلعت محمود بٹ سوشلسٹ لیفٹیسٹ پارٹی کے اولاو اور ریڈ پارٹی کی صوفیہ رانا ، تحریک کشمیر ناروے کے رہنماؤں میاں طیب سنیئر نائب صدر حاجی افضال احمد اور صدر شاہ حسین کاظمی نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ مقررین نے نارویجن حکومت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے اور فریقین ہندوستان اور پاکستان کو امن مذاکرات کے لئے آمادہ کرے۔ مظاہرے میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی ناروے جنرل سیکرٹری علی اصغر شاہد، سنیئر نائب صدر چوہدری اسمائیل سرور بھٹیاں انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین، مسلم لیگ ن کے صدر شاہد تنویر، خالد نذیر بٹ، فرینڈز آف پاکستان کے چوہدری غلام سرور، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر راشد اعوان،ایمیگرینٹس فورم کے صدر اطہر علی پوٹھواری ویلفیئر سوسائٹی کے عقیل قادر ،سماجی رہنما طیب چوہدری کے علاوہ کثیر تعداد میں کشمیری پاکستانی موجود تھے۔ نظامت رفاقت علی نے کی ۔
تحریک کشمیر ناروے کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
Feb 07, 2023