نارنگ منڈی:رشوت خوری ‘ جھوٹے مقدمات سے تنگ زمینداروں کااحتجاج 


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ انہار‘ محکمہ مال اور اورسیز کی کرپشن‘ رشوت خوری اور آئے روز جھوٹے مقدمات سے تنگ آکر زمینداروں اور کسانوں کااحتجاجی مظاہرہ کالاخطائی روڈ بند کردی۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے کسانوں نے بتایاکہ محکمہ انہارکے ملازم نہری پانی دینے کے عوض رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں رشوت نہ دینے پر جھوٹے پرچے کرادئیے جاتے ہیں ایک کسان نے بتایاکہ اس کی 3 ایکڑ زمین ہے جس پر کھیتی باڑی کر کے گزر بسر کرتا ہے محکمہ انہار کو سرکاری پانی دینے کے عوض رشوت نہیں دی جس وجہ سے اس پر 13 جھوٹے مقدمات بنادئیے گئے ایک سال سے سرکاری موگہ منظورہونے کے باوجود ختم کرادیا گیا اور عارضی ریلیف کے نام پر زمینداروں سے پیسے بٹورے جارہے ہیں اڑھائی لاکھ روپے میں موگہ بنانے کی ڈیل ہوئی تھی جو فائنل نہ ہوسکی اس وجہ سے بھی متعدد زمینداروں پردرجنوں جھوٹی ایف آئی آرز کرائی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن