نواں کوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے پی پی 141 کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا نام نہاد انقلاب زمان پارک تک محدود ہوکر رہ جائیگا جیل بھرو تحریک ماسوائے سیاسی بلیک میلنگ کے کچھ نہیں ہے عوام کو انتشار کی طرف لیجانے کا کوئی موقع عمران خان اورانکی ٹیم ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ملک کو حقیقی معنوں میں سری لنکا بنانے جبکہ شہباز شریف اورانکے اتحادی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میںآیا ہے ترقی،خوشحالی قوم کو مقدر اور داخلی طورپر دنیا کا محفوظ ترین ملک بنے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کھاریانوالہ میںجاری ترقیاتی کاموں کے دورہ کے موقع پر معززین سے گفتگو کرتے کیا۔