پنجاب آرٹس کونسل  کے زیر اہتمام 7  روزہ گندھارا  فیسٹیول ختم ہو گیا 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گندھارا  فیسٹیول 7دن رعنائیاں بکھیرنے کے بعد ختم ہو گیا، فیسٹیول کے دوران دستکاروں اور کھانے کے اسٹالز پر سیاحوں کا رش دیکھا گیا،ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کاکہنا تھا کہ اشوکا گندھار تہذیب کا اہم کردار ہے۔جس نے تاریخ کے دھارے کو بدل کر رکھا دیا۔گندھار فیسٹیول  کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل صوبے کی ثقافت اور تہذیبوں کی امین ہے۔پنجاب میں موجود تہذیبی ورثے کو دنیا تک پہنچانے کے لیے ہڑپہ ، چولستان اور اند لس کی تہذیب پر بھی فیسٹیول کا ا نعقاد کیا جا رہا ہے۔آخرمیں ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد سلیمان سنی کو شیلڈ بھی دی۔ڈرامہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آرٹس کونسل میں موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن