منشیات مقدمات ، 3مجرموں کو3سال 3ماہ قید ، 30ہزار جرمانہ 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے منشیات کے مقدمات میں 3مجرموں کو مجموعی طور پر 3سال 3ماہ قید سخت ، 30ہزار روپے جرمانہ اور 3ملزموں کو بری کر دیا، عدالت نے تھانہ پیر ودہائی میں درج 1220گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمے میں مجرم دانش جلال کو 1سال قید سخت اور10ہزار روپے جرمانہ، تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج 1330گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمے میں مجرم عابد حسین عرف سائیں عابد کو 1سال 2ماہ قید سخت اور10ہزار رپوے جرمانہ جبکہ تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج 1254گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمے میں مجرم نوید احمد کو 1سال 1ماہ قید سخت اور 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی جبکہ تھانہ نصیر آباد میں درج منشیات کے 3الگ الگ مقدمات میں ملوث 3ملزموں محمد سلیم ، اطلس خان اور ثقلین محمود کو بری کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن