راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) ٹی ٹی پی درحقیقت تحریک طالبان انڈیا بن چکی ہے۔ جس کی وجہ سے بے شمار پاکستانی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ ان دہشت گردوں کے خلاف پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ کارروائی شروع کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ آصف علی خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر افغان افواج اندرونی معاملات کی وجہ سے مجبور ہیں تو ہماری افواج سرحد پار اپنے دشمنوں کا تعاقب کر سکتی ہیں۔
پاک فوج سرحد پار بھی ٹی ٹی پی کا تعاقب کر سکتی ہے،راجہ آصف
Feb 07, 2023