عوامی روڈ کارواںلاہور سے 12 فروری کو راولپنڈی پہنچے گا ،عارف شیرازی  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروائے جائیں،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی بلڈنگ میں زونل امراء اور قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سید عارف شیرازی نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف 10 فروری سے عوامی روڈ کارواں چلا رہی ہے  جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے، روڈ کاروان 10 فروری کو لاہور سے شروع ہو گا اور 12 فروری کو راولپنڈی پہنچے گا۔

ای پیپر دی نیشن