راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعا ت حامد عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے کامیاب ورکرز کنونشنز نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیںکامیاب ورکر کنونشنز سے لیگی کارکنان منظم ومتحد ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ19فروری کو راولپنڈی میں بھی ڈویژنل ورکرز کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں اور یقینا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کارکنان کی بڑی تعداد اپنی شرکت یقینی بنائے گی حامد عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے بھرپور طریقے سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے حامد عباسی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت، ظلم وستم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں عیاں کر دیا ہے اب وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک ادارے اور تنظیمیں کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔