تحریک لبیک روالپنڈی کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی  ،پیرعنایت الحق    

Feb 07, 2023

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کا اجلاس جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم نزد ہائی کورٹ روڈ راولپنڈی میں زیر صدارت امیر شمالی پنجاب پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری منعقد ہوا اجلاس میں حالیہ راولپنڈی سے خالی ہونے والی نشستوں کے حوالے سے غور وغوض کیا گیا،اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں این اے 57 سے جاوید اختر عباسی ،این اے 59 سے چوہدری تیمور خالد این اے 60سے چوہدری رضواں یونس گجر این اے  61 سے فیصل الحسن خان  این اے 62سے ایڈووکیٹ سجاد اکبر عباسی این اے  63 سے قاضی طاہر محمود کے علاوہ کارکن شریک تھے ،امیر شمالی پنجاب کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی طرح روالپنڈی میں بھی تحریک لبیک پاکستان ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، قوم اس فرسودہ نظام سے تنگ آ چکی ہے،تحریک لبیک پاکستان قوم کی امید کی آخری کرن ہے، تحریک لبیک پاکستان ضمنی الیکشن میں قوم کو سرپرائز دے گی۔

مزیدخبریں