سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا۔ سی پیک کے تحت تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن منصوبے کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا۔ اس منصوبے کے سربراہ مینگ ڈونگ ہائی نے بتایا کہ 1ہزار320 میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا حامل یہ پلانٹ پاکستان کے نیشنل گرڈ کو سالانہ تقریباً 9ارب کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی فراہم کریگا،جس سے ملک میں تقریبا 40لاکھ مقامی خاندانوں کی توانائی کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔ یہ توانائی کی لاگت میں کمی، توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، توانائی کی درآمدات میں بحران کے خاتمے اور پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا ۔