ہولناک زلزلے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری ہے، ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہولناک زلزلے کے باعث نقصانات سے امدادی کاموں میں دشواری ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کے لئے ہنگامی حالت نافذ کر دیا گیا ہے۔ انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لئے 5 ارب امریکی ڈالر مختص کیے ہیں۔ بے گھر ہونے والے افراد کے لئے 45 ہزار پناہ گاہیں جنگی بنیادوں پر تعمیر ہوں گی۔ ترک صدر نے کہا کہ زلزلہ زدگان کو اناطولیہ کے ہوٹلوں میں عارضی طور رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے میں 3 ہزار 549 افراد جاں بحق اور 22 ہزار 168 زخمی ہوئے۔ 

انہوں نے کہا جنوبی ترکیہ میں زلزلے کا شکار 10 شہروں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ 70 سے زائد ممالک نے امداد اور امدادی کارروائیون میں تعاون کی پیشکش کی ہے

ای پیپر دی نیشن