الیکشن کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے، بلوم برگ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ نے کہا ہے ایس اینڈ پی (امریکہ میں قائم تجارتی اور مالیاتی معلومات اور تجزیاتی ادارے) کو الیکشن کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوکر ’بی‘ ہوتی نظر آرہی ہے۔  نئی حکومت کے سخت ریفارمز جاری رکھنے کے عزم سے پاکستان کی گلوبل ریٹنگ بہتر ہوگی۔ بلوم برگ کے مطابق عوامی مینڈیٹ اور اہم اداروں کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت کو آئی ایم ایف فنڈنگ کے امکانات زیادہ ہوں گے۔  بلوم برگ کا کہنا ہے  پاکستان کی موجودہ ٹرپل سی پلس ریٹنگ ’بی‘ سے ایک زینہ نیچے ہے۔ ایس اینڈ پی کی ٹرپل سی ریٹنگ ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...