اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے انڈس بیسن ایریگیشن سسٹم کے 27 اہم مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کے منصوبے کو اپنی سفارش کے ساتھ ایکنک کو بھیج دیا، اس منصوبے پر 23 ارب روپے سے زائد لاگت ائے گی، اس میں سے 50 کروڑ روپے عرصہ اپنے وسائل سے دے گی،جبکہ اس کی تکمیل کے و سال بعد سے اسے ارسا کے حوالے کر دیا جائے گا، اس وقت سسٹم کو مینول طریقے سے چلایا جاتا ہے، ارسا27 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کرنا چاہتی ہے تاکہ پانی کے درست اعداد و شمار حاصل ہو سکیں۔