اسلام آباد؍ بونیر (خبر نگار خصوصی+ این این آئی) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں رنگ لیڈر ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل ہے۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور شہریوں سے بھتہ وصولی اور اغوا میں ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے امکان کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ خیبر پی کے کے ضلع بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی ہو گیا۔
شمالی وزیرستان آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک: بونیر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، ساتھی زخمی
Feb 07, 2024