مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، جموں یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر، جموں (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ جموں و کشمیر میں گجر بکروال اسٹوڈنٹس الائنس کے زیر اہتمام جموں یونیورسٹی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے گجر بکروال برادری کاشیڈول ٹرائب کا درجہ ختم کرنے کی شدید مذمت کی ۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پارلیمنٹ کے جاری بجٹ اجلاس میں پیش کئے گئے جموں و کشمیر شیڈول ٹرائب ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ کشمیری رہنماوں شہید محمد افضل گورو اور شہید محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پر   9اور11 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہوگی ۔ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے کی ہے اور تمام حریت رہنماوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں کردار ادا کرنے پر محمد افضل گرو کو 9فروری 2013کو اور محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔ ان کے جسد خاکی جیل کے احاطے میں ہی مدفون ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...