کارکنوں نے گھر گھر پیغام پہنچایا، ووٹرز کی رہنمائی بھی بڑی ذمہ داری: حمزہ 

Feb 07, 2024

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خواتین کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان نے ڈور ٹو ڈور کیمپین کر کے عوام تک پیغام پہنچایا۔ اب انتخابات والے دن ووٹر کی رہنمائی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ حمزہ شہباز  نے مزید کہا تھا کہ شبانہ روز محنت کر کے جیسے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ویسے ہی مہنگائی کو بھی ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  8 فروری کو شیر پر مہر لگائیں تاکہ ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو۔

مزیدخبریں