فیصلہ عوام کریں گے پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے دولت مشترکہ کے مبصرگروپ کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم نے انتخابات کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات کے جائزے کیلئے سہولیات فراہم کریگی۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کیکامیاب انعقادکیلئے اقدامات یقینی بنارہی ہے اور ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے۔نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ نگراں حکومت یقینی بنارہی ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، اب فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔ملاقات میں وفد نے انتخابات 2024 ء کے شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...