کامونکی(نمائندہ خصوصی)2ڈاکو محنت کش سے موٹر سائیکل،نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات نواحی گاؤں سموبالا کا حجام فیصل دْکان بند کرکے کامونکی سے واپس جارہا تھا کہ موضع نند پور کے نزدیک ناکہ لگائے دو مسلح ڈاکوؤں نے اْسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر فیصل سے موٹر سائیکل،دو ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔