نوشہرہ ورکاں: ماڑی خورد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ماڑی خورد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر سید تیسر علی بخاری ،ڈاکٹر طیب علی شاہ، ڈاکٹر عمارہ مظفر، لیڈی ڈاکٹر سدرہ مدثر، ڈاکٹر عامر سہیل اور ڈاکٹر محمد عثمان نے 716 مریضوں کا چیک اپ کیا جن کے میڈیکل ٹیسٹ اور مطلوبہ ادویات فری مہیا کی گئیں ،ڈی ایس پی چوہدری محمد اقبال اوجلہ نے کیمپ کا دورہ کیا علاقہ بھر کی ویلفیئر تنظیموں کی نمائندہ یونائیٹڈ ویلفیئر فورم کے چیئرمین میاں محمد ارشد، وائس چیئرمین رانا طارق محمود، صدر راؤ نبیل اختر، جنرل سیکرٹری میاں عرفان نے بہترین انتظامات پر سوسائٹی کے سرپرست سید ریاض احمد، صدر محمد نظام دین گجر، نائب صدر حافظ بابر حسین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سہیل عاشق منج اور ممبران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی نیکی ہے خصوصاً مہنگائی کے موجودہ حالات میں ایسی خدمات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن