قصور (نمائندہ نوائے وقت) خوف کے بت ٹوٹ چکے، اب عوام 8 فروری کواپنے ووٹ کی طاقت سے بدلہ لینے کیلئے بے تاب ہیں۔ عوام پاکستان تحریک انصاف کو ضلع قصور سمیت پورے پاکستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ عوام پاکستان تحریک انصا ف کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کا بدلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے لیں گے، غیر جمہوری قوتوں اور ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر ملک و قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کو عبرت ناک شکست ہوگی۔ ان خیالات کاا ظہار تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 131 حاجی مقصود صابر انصاری اورپی پی 177 کے امیدوار مہر محمد سلیم نے ضلعی صدر انصاف وومن ونگ روبینہ انصاری کے ہمراہ ڈیرہ شاملاٹ اندرون کوٹ فتح دین خان میں گفتگو دوران کیا۔ اس موقع پر میڈم روبینہ انصاری،حاجی خالد زیب کمبوہ، صادق بھٹی ایڈووکیٹ، حاجی شبیر مغل،وقار احمد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔صادق بھٹی ایڈووکیٹ،حاجی شبیر مغل،وقار احمد خان،چوہدری خوشی انصاری،خالد زیب کمبوہ ، محمد زبیر،چوہدری فہیم کمبوہ، چوہدری عظیم کمبوہ، آصف گوگی،زوار عمران زیب کمبوہ، شہروز زیب، حاجی نصیر محمد،شہروز جوجا، محمد جاوید اسحاق، میاں اورنگ زیب صفدر، چوہدری اعجاز،چوہدری خالد جٹ،عبدالرحمان جوان، حمزہ اکرم،ککی گجر، فرخ گجر،قیصر حنیف،ارشد حمزہ لیب والے، چوہدری شاہ زیب سعید کمبوہ سمیت اہل علاقہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔