قصور (نمائندہ نوائے وقت) سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار قصور چوہدری احمد لطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ لیگی قیادت اور ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں بیسیوں دفعہ قید وبند کی صوبتیں بڑی دلیری اور خندہ پشانی سے برداشت کیں۔ پی ٹی آئی کو اپنا حساب دینا پڑا تو انکی چیخیں نکل گئیں۔مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف ایک حقیقت ہے اور رہے گی۔ لیگی قیادت کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے اپنے ڈیرے پر خطاب کرتے کیا۔
لیگی قیادت کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے: چوہدری احمد لطیف
Feb 07, 2024