الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) گراس روٹ لیول پر عوامی رابطہ مہم اور تعمیر و ترقی کا کام 8 فروری کے بعد جنگی بنیادوں پر شروع کروں گا الیکشن جیت کر حلقہ کی محرومیاں ختم کروں گا پہلے سے زیادہ محنت کر کے پی پی 180 کو سونے کی چڑیا بنادوں گا استحکام پارٹی ایک خالص عوامی پارٹی ہے 300 یونٹ تک بجلی فری اور موٹر سائیکل رکھنے والوں کو پٹرول آدھی قیمت پر دینا ہے انکی پارٹی کا منشور کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار استحکام پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی سابق وزیر داخلہ سردار ہاشم ڈوگر گروپ لیڈر رانا محمد اسلم خان چوھدری فیاض شاھد میاں اصغر علی مٹھو‘ حاجی شبیر بھٹی ایڈووکیٹ میاں احمد سعید ڈھڈی نے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر چوھدری سجاد حسین،میاں زاہد نذیر،رانا محمد عاصم ،سردار فیصل ڈوگر،حکیم عبد الحفیظ بھٹی،چوھدری اشتیاق جتالہ ،ڈاکٹر جاوید برکی ،رمضان حمید خان ودیگر بھی موجود تھے۔