ہمارے ووٹرز کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں:پیر اعجاز شاہ  

 ننکانہ صاحب ( نامہ نگار)سابق وزیرداخلہ اور این اے 112 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے ووٹرز کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے اور ن لیگ کو کھلا میدان دینے کی کوشش کی جارہی ہے ڈرا دھمکا کر کسی سے ووٹ نہیں لیا جا سکتا عوام کی طاقت سے ہم الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے یہ الیکشن نوجوان نسل کا الیکشن ہے آٹھ فروری کوپاکستانی قوم کے پاس ملک کی قسمت بدلنے کا بہترین موقع ہے اگر ن لیگ جیت گئی تو ملک میںمہنگائی کا طوفان آجائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی ننکانہ صاحب میںمنعقدہ انتخابی جلسہ کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں پی پی 134کے امیدوار سہیل منظور گل پی پی 135کے امیدوار رانا جمیل حسن گڈ خاں اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن