مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتے گی: ملک محمد اکمل

Feb 07, 2024

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ سعودی عرب کے صدر ملک محمد اکمل نے کہا کہ 8 فروری کو مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتے گی حلقہ سے پارٹی کارکنان اور عوام کی طرف سے ملنے والی بھرپور پذیرائی بتا رہی ہے کہ اللہ کی مہربانی سے این اے 116 سے سردار محمد عرفان ڈوگر اور پی پی 144 سے چوہدری سجاد حیدر گجر کو الیکشن میں تاریخی فتح حاصل ہوگی پاکستان کی عوام باشعور ہے جو اب کسی سازشی اور دھوکے باز کے دھوکے میں نہیں آئینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کھوکھلے نعروں اور الزام تراشی کی سیاست کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے نواز شریف کا 40 سالہ سیاسی کیریئر اس بات کا واضح ثبوت ہے نواز شریف وزیراعظم منتخب ہوتے ہی مہنگائی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں