شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما پی پی 136 کے امیدوار چودھری قاسم ریاض گجر نے کہا کہ میری سیاست عوام کی خدمت پر مرکوز ہے اور یہ خدمت ہمارے خاندان کا طرہ امتیاز ہے اور اس عمل کو مزید تیز کیا جائیگا اس میں کمی نہیں آئیگی حلقے کی عوام کی طرف سے ملنے والے پیار کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکوں گا جس طرح میرے جلسے ،جلوس اور کارنر میٹنگز منعقد کروائی ہیں اس سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ 8 فروری کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا حلقہ کے بڑے بڑے دھڑے ، سابق ناظمین، کونسلرز، سابق یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمینز کی طرف سے بھرپور حمایت پر حلقہ کی سیاسی صورتحال ہی تبدیل ہوکر رہ گئی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے سابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر ،چودھری حاکم گجر ودیگر کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔