فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 4.57روپے  یونٹ اضافہ یکسر مسترد 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر کے صدر ضیا الحق(شیخ فیصل ایوب)،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 4.57روپے فی یونٹ اضافہ یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری حالات انتہائی گھمبیر ہیں ،بزنس کمیونٹی ایسے فیصلوں کی بالکل بھی متحمل نہیں ہو سکتی ،انہوں نے کہا کہ انڈسٹری مالکان پہلے ہی مہنگی بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ریلیف دینے کے بجائے بجلی کے نرخوں میں اضافہ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔ بجلی صنعتوں کا بنیادی خام مال ہے، اگر ایسے اقدامات سے گریز نہ کیا گیا تو صنعتی شعبہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا اور ملک صرف تجارتی جگہ رہ جائے گا۔بار بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے انہی صارفین پر زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے جو اپنے واجبات باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن