پولنگ میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا:سندس ارشاد

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سند س ارشاد نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو ہونے والے پرُ امن ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، الیکشن کمیشن اور دیگر سکیورٹی اداروں کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ انتخابات کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے افسران و اہلکار بھی فرائض سر انجام دیں گے۔ پولنگ میں رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،شہری 8فروری کو جمہوری عمل کے فروغ کیلئے ووٹ کا درست استعمال یقینی بناتے ہوئے ،ایک محب وطن اور فرض شناس پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ،دریں اثنا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرسند س ارشاد نے کہاکہ عام انتخابات کے موقع پر میڈیا کے نمائندے محب وطن شہری ہونے کا عملی ثبو ت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے مطابق صحافتی ذمہ داریاں سر انجام دیں ۔ میڈیا نمائندے کسی بھی سیاسی جماعت یا اُمیدوار سے اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کر نے کے بجائے صحافتی امور کو ایماندارانہ طریقے سے سر انجام دیں ۔انتخابات کے روز افواہوں کے بجائے حقائق اور سچائی پر مبنی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن