’’8 فروری کو عوام پڑھے لکھے با صلاحیت امیدواروں کو آگے لائیں ‘‘ 

Feb 07, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنمائوں ملک اکرام حسین دمن ڈوگر،چودھری ارسلان خالد ورک ،چودھری سلطان سرور گولڈن ، چودھری رضا فاروق واہلہ ، حماد رضا بٹ ، سردار فیصل ڈوگر، میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ ، محمدیاسین مرزا ایڈووکیٹ ،میاں زاہد صدیق ،میاں توصیف سلیم ، سیٹھ افتخار احمد ،چودھری قاسم نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام ووٹ کا فیصلہ میرٹ پر کریں اور پڑھے لکھے با صلاحیت امیدواروں کو آگے لائیں تو یقینا ایسے لوگ پاک وطن کے روشن مستقبل کا ضامن ہوگا تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیاایسے لوگوںکی بجائے حلقہ اور علاقہ کی تعمیر وترقی ،شرفاء کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے والوں کو ووٹ کی طاقت سے ایوانوں میںبھیجیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’سروے‘‘کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاا ن رہنمائوں نے کہاکہ پڑھے لکھے اور عوامی ہمدردی رکھنے والے کامیابی کے بعد تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی اور حلقہ کے عوام کیساتھ ملکر اپنے حلقہ کو مثالی حلقہ بنائیں گے ۔

مزیدخبریں