گوجرانوالہ:پولیس کاشہر بھر میں فلیگ مارچ ،ڈولفن اوررینجرز کی شرکت

Feb 07, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جنرل الیکشن 2024؁ ء کی سکیورٹی کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد کی قیادت میں شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میںایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ، ایس پی سٹی غیور احمد،ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس  ، ڈولفن سکواڈاور رینجرز نے شرکت کی۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے ،پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اورکسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔ جنرل الیکشن  2024؁ ء کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،فلیگ مارچ کے دوران ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جنرل الیکشن  2024؁ ء کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

مزیدخبریں