راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) این اے 56 سے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار شہریار ریاض نے کہا ہے کہ میری جیت کپتان کے سر کا تاج ہوگی وقت نے ثابت کردیا ہے کہ مشکل میں باوفا، باوقار اور مشکل میں عمران خان کا سچا اور کھرا ساتھی ہوں عوام کل 8فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کر کے بڑے بڑے روایتی اور غیر روایتی سیاسی برج الٹ کر رکھ دینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صرافہ بازار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔