گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین وصدر( ن) لیگ پی پی 64لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ این اے 0 8میں شاہد عثمان ابراہیم اور پی پی64میںعمر فاروق ڈار کی الیکشن مہم بھرپور رہی،حلقہ عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ8فروری پی ٹی آئی کے احتساب کا دن ہے، کروڑوں عوام پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کے باعث غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں،پی ٹی آئی نے پاکستان کے اداروں کو تباہ کیاہے، اس جماعت نے اپنی عیاشیوں کی خاطر عام آدمی کو قرضوں تلے دبایا ان کی بیڈ گورننس ،ناقص معاشی پالیسی اور کرپشن سے ملک کو نقصان ہوا۔
8فروری تحریک انصاف کے احتساب کا دن ہے:عصمت انصاری
Feb 07, 2024