راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے قابض بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم پر مبنی ڈرامہ 'خون کی وادی ' پیش کیا گیا۔ ڈرامے کے مہمان خصوصی صدر بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی ثاقب رفیق تھے۔ ڈرامے کو تحریر عامرذریاب نے کیا ہے جبکہ ہدایات منور آفریدی نے دی ہیں۔ ارشد خان،کریم خان،شازیہ شیخ، رابعہ شاہ، یعقوب شیخ،کاشف رضا، حامد،پرویز ملک، صائم اور دیگر ڈرامے کی کا سٹ میں شامل تھے۔ فنکاروں نے اسٹیج ڈرامہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی بہترین انداز میں عکاسی کی ہے۔
پنجاب آرٹس کونسل میں نہتے کشمیریوں پر مظالم پر مبنی ڈرامہ 'خون کی وادی ' پیش کےا گےا
Feb 07, 2024