ڈیرہ اسماعیل میں 10اہلکاروں کی شہادت ‘جتنی مذمت کی جائے کم ہے: عاشق حسین

لاہور( خصوصی نامہ نگار )ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب صدرمفتی سیدعاشق حسین ودیگررہنماؤں مولانامحمدحنیف حقانی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،حافظ محمدیعقوب شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پردہشتگردوں کے حملہ کے نتیجہ میں 10اہلکاروں کی المناک شہادت اور6اہلکاروں کے زخمی ہونے پرانتہائی دکھ اورغم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے اسے بدترین دہشتگردی قراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیزمیں مسلسل جاری دہشتگردی ملک دشمن طاقتوں کی مسلط کردہ غیراعلانیہ جنگ ہے لیکن ملک دشمن وسفاک دہشتگرداپنے ان بزدلانہ حملوں سے ملک وقوم کے حوصلے ہرگزہرگزپست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ 22کروڑ غیورپاکستانی عوام پاک فورسزکیساتھ ملکردہشتگردی کیخلاف چٹان بن جائیں اوروطن وامن دشمنوں کے تمام ترناپاک عزائم ملیامیٹ کردیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...