لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کے پسماندہ طبقات کا ساتھ دیا ہے۔ (ن) لیگ کے رہنما خواجہ حسان احمد نگران حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود آج بھی ہمارے مسائل حل کرنے میں کمربستہ رہتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آئندہ (ن) لیگ کی حکومت آئے تاکہ ہمارے رکے ہوئے دیگر کام انجام کو پہنچیں اور مسائل کا سدباب ممکن ہو۔