فہرستوں میں قادیانیوںکاووٹر اندارج نہ کرانا خلاف آئین ہے : عبداللطیف چیمہ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے 8فروری 2024ء کے انتخابات کی ووٹرز فہرستوں میں قادیانی شہریوں کا بطور ووٹر اندارج نہ کرانا خلاف آئین ہے ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے اس بابت اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ قادیانیوں کے لیے الگ ووٹر لسٹ کا بننا بنیادی انسانی حقوق کے برعکس نہیں بلکہ عین مطابق ہے انہوں نے کہا کہ لاہوری و قادیانی مرزائیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ آئین ودستور کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہوئے ملک کی ساتویں غیر مسلم اقلیت کے دائرے میں آئیں اور ریاست اور اس کے قوانین کو چیلنج نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو انتخابات سے الگ رکھنے کاالزام حقیقت کے برعکس ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن