ہشام الہٰی ظہیرنے امریکہ میں زبیرشیخ کو جماعت کاچیف آرگنازئر نامز د کیا

Feb 07, 2024

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدرعلامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیرنے اپنے امریکہ کے دورے کے دوران میاں عدنان کو کینیڈا جبکہ نیو یارک میں قاری زبیرشیخ کو جمعیت اہل حدیث کا چیف آرگنازئر نامز د کیا۔ علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیرنے بھی مختلف ریاستوں میں پاکستانی کمیونٹی و غیر ملکی عمائدین، سربراہان سے ملا قتیں کیں۔علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر کی کانگریس اور سینٹ کی طرف سے ہلٹن ہوٹل واشنگٹن میں ایک بہت بڑے عشائیے میں قاضی عبد القدیر خاموش، میاں عدنان و دیگر پاکستانی کمیونٹی کے ذمہ دران کی بڑی تعداد کے ہمراہ شرکت اس کے علاوہ متعدد ممبران، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دران، دنیا بھر کے چنیدہ اسکالر ز اور علمائے کرام، مسیحی اور جیوز لیڈران سے اہم ملا قاتیں اور مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔پاکستان کو در پیش مسائل،چیلنجز کے علاوہ اس کی سالمیت و استحکام کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیانیز امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے دئیے گئے ایک عشائیہ تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں