لاہور(لیڈی رپورٹر) گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے پنجاب یونیورسٹی کے کچھ طلباء بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر نے گلگت بلتستان کی یونیورسٹیوں اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ڈاکٹر خالد محمود کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وائس چانسلر نے مختلف تعلیمی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم غلام شہزاد کی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات
Feb 07, 2024